کویت سٹی(شِنہوا) شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بدھ کو کویتی قومی اسمبلی کے سامنے حلف لیتے ہوئے باضابطہ طور پر کویت کے امیر کا عہدہ سنبھال لیا۔
شیخ مشعل مرحوم امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے جانشین ہیں، جو 16 دسمبر کو 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ شیخ مشعل تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاست کے 17ویں حکمران ہیں۔
پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے شیخ مشعل نے شہریوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے والے اقدامات کے لیے قانون کے دائرہ کار میں احتساب کی اہمیت پر زور دیا۔
83 سالہ امیر نے اپنے خطاب میں سلامتی، معیشت اور معیار زندگی کے حوالے سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے پر زور دیتے ہوئے خلیج اور بین الاقوامی تعاون کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔