• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شہریوں کو نقصان پہنچانےاور بین الاقوامی قانون کے مخالف کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں:چینتازترین

November 10, 2023

پیرس(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ  شہریوں کو نقصان پہنچانے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کارروائیوں کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون  نے  غزہ میں شہریوں کی امداد سے متعلق پیرس میں ہونے والی بین الاقوامی امدادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  چین کو فلسطین اسرائیل تنازعہ کی نئی لہر پرشدید افسوس ہے  ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری لڑائی میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہوئے اور انسانی صورت حال ابتر ہو گئی ہے۔

کانفرنس میں شریک  سربراہان مملکت وحکومت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین تنازعات کو کم کرنے اور امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور کسی بھی ایسے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے جو شہریوں کے تحفظ اور انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے سازگار ہو۔ ژائی نے کہا کہ چین امن مذاکرات کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے اور فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے بھرپور حمایت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے قیام کے حوالے سے  پرامید ہے۔