• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شِنہوا اور اے پی کے صدور کی ملاقات ، میڈیا تعاون پر تبادلہ خیالتازترین

June 14, 2024

نیویارک(شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فوہوا نے نیویارک میں ایسوسی ایٹیڈ پریس کی صدر اور سی ای او ڈیزی ویراسنگھم سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر فو ہوا  جو امریکہ میں اپنے وفد کی قیادت کر رہے تھے، نے کہا کہ اے پی شِنہوا کا اہم شراکت دار ہے، دونوں اداروں کے درمیان عرصہ دراز سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ادارے خبروں اور معلوماتی خدمات میں تعاون کو بڑھائیں گے ،میڈیا صنعت میں نئی ٹیکنالوجی کو لاگو کرنے کیلئے تبادلے مضبوط کرینگےاور کثیرالجہتی طریقہ کار کے تحت تعاون کو گہرا کرینگے۔اے پی اور شِنہوا کے تعلقات  50 سال سے قائم ہیں ہرآزمائش پر پورے اترے ہیں۔

ویراسنگھم نے کہاکہ ہم نے دنیا میں بہت سی تبدیلیاں دیکھی ہیں، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ دونوں تنظیموں کے درمیان اتنے عرصے سے جو رشتہ قائم ہے وہ واقعی ایک اہم اشارہ ہے کہ ہم آنے والے سالوں میں اپنے تعلقات کو کس طرح مضبوط کر سکتے ہیں۔

اس موقع پردونوں فریقین نے تصاویر، ویڈیوز اور پریس ریلیز کی تقسیم کے حوالے سے اپنے تعاون کے معاہدے کی دستخط شدہ کاپی کا تبادلہ کیا اور مصنوعی ذہانت کے استعمال اور اولمپک گیمز کی کوریج جیسے چیلنجوں اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔