• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شمالی شام میں کسی بھی فوجی کارروائی سے صرف دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گا،علی خامنہ ای کا انتباہتازترین

July 22, 2022

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ شام کی علاقائی سالمیت کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عرب ریاست کے شمال میں کسی بھی فوجی کارروائی سے دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کے دورے پر آئے ہوئے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں کیا جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی موجود تھے۔

خامنہ ای نے کہا کہ شمالی شام میں اس طرح کی فوجی کارروائیاں یقینی طور پر ترکی، شام اور پورے خطے کو نقصان پہنچائیں گی اور شامی حکومت کو متوقع سیاسی اقدام پر عمل درآمد سے روکیں گی ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی اعلی رہنما نے کہا کہ "مسلم دنیا کی شان و شوکت" کو یقینی بنانے کا انحصار اختلافات کو حل کرنے اور تفرقہ انگیز پالیسیوں کے حوالے سے باخبر رہنے پر ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ تعاون کرے گا۔