واشنگٹن(شِنہوا)جنوبی کیرولینا سے امریکی سینیٹر ٹم سکاٹ نے 2024 کی صدارتی مہم سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
فاکس نیوز کے ایک پروگرام میں واحد سیاہ فام ریپبلکن سینیٹر سکاٹ نے کہا کہ واپس آئیووا پہنچنے پر وہ صدارتی امیدوار نہیں ہوں گے اور وہ اپنی مہم کو معطل کررہے ہیں۔
سینیٹر سکاٹ کی جانب سے دستبرداری کا یہ اعلان ان کے بہت سے معاونین اور عطیہ دہندگان کے لیے حیران کن ہے حالانکہ ساؤتھ کیرولینا سے ریپبلکن کے رہنما پہلے ہی پول نمبروں کے جمود کے ساتھ مشکلات کا شکار ہیں۔
سی این این کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے تیسرے ریپبلکن صدارتی مباحثے کے بعد، سکاٹ کی حمایت کرنے والی سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی نے نیا امیدوار سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا۔