• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سلطان ابراہیم ملائیشیا کے نئے بادشاہ نامزدتازترین

October 27, 2023

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کی حکمران کانفرنس نے سلطان آف جوہر، سلطان ابراہیم سلطان اسکندر کو ملک کا 17 واں بادشاہ نامزد کیا ہے۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق  ایک بیان میں کہا گیا کہ سلطان ابراہیم 31 جنوری 2024 کو اپنے پیشرو سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کی جگہ باضابطہ طور پر بادشاہ مقرر ہوں گے۔

سلطان ابراہیم 1958 میں پیدا ہوئے جو  2010 سے سنگاپور کی سرحد سے متصل ریاست جوہرکے حکمران ہیں۔

وہ ملائیشیا کو ایک کھلا تجارتی ملک رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں خاص طور پر چین کے ساتھ تعلقات کی حمایت اور اسے ایک اچھا اور قابل اعتماد اقتصادی شراکت دار قرار دیتے ہیں ۔