کولمبو (شِںہوا) سری لنکا کے ایک وزیر مملکت نے کہا ہے کہ 2024 تک فوج کی تعداد 2 لاکھ 783 کی منظورشدہ تعداد سے کم کرکے 1 لاکھ 35 ہزار کردی جائے گی۔
وزیرمملکت برائے دفاع پرمیتھا بندرا ٹیناکون نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ 2030 تک یہ تعداد مزید کم کرکے 1 لاکھ کردی جائے گی۔
ٹیناکون نے کہا کہ فوجی طاقت اور پائیدارمعاشی ترقی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔فوجی اخراجات بالواسطہ حوصلہ افزائی کرتے اور قومی، انسانی سلامتی یقینی بناکر معاشی ترقی کی راہیں کھولتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کی قومی سلامتی کی ضروریات کے تحت مستقبل کے سیکیورٹی مشکلات سے نمٹنے کے لئے سال 2030 تک تکنیکی اور حکمت عملی کے لحاظ سے مضبوط اور متوازن دفاعی فورس قائم کرنے کا ایک اسٹریٹجک خاکہ تیار کیا ہے۔