• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا قرض کی تنظیم نو کیلئے آئی ایس بی ہولڈرز کی شناخت کریگاتازترین

August 03, 2022

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی کابینہ نے 2 بین الاقوامی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز کی منظوری دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ملک کے بین الاقوامی خودمختار بانڈ(آئی ایس بی)کس کے پاس ہیں اور ان کے ساتھ حکومت کی تنظیم نو کے منصوبوں پر بات چیت کی جا سکے۔کابینہ کے ترجمان باندولا گوناوردینانے منگل کے روز میڈیا کو بتایا کہ سری لنکا کو آزادی کے بعد سب سے بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے اور ملک اپنا غیر ملکی قرض ادا کرنے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کے ذریعے اپنیطریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کام کرنے اوراپنے قرضوں کی تنظیم نو کرنے کی ضرورت ہے۔ سری لنکا نے دو طرح کے قرضوں "دوطرفہ قرضوں اور آئی ایس بیز" کی ادائیگی کو معطل کر دیا ہے۔باندولا گوناوردینا نے کہا کہ آئی ایس بی سری لنکا کے غیر ملکی قرضوں کا سب سے بڑا حصہ ہیں کیونکہ ملک نے 2007 سے 2019تک تقریبا 18 ارب امریکی ڈالر مالیت کے آئی ایس بی جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ، برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کے بہت سارے سرمایہ کاروں نے یہ بانڈزخریدے ہیں۔ ہمیں ان کی شناخت کرنی ہے اور یہ ایک پیچیدہ عمل ہے۔