• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سان فرانسسکو میں ایپیک اجلاس شروع ہوگیا، پائیدار مستقبل توجہ کا محورتازترین

November 17, 2023

سان فرانسسکو (شِنہوا) امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں 30 واں ایشیا بحراکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک ) اقتصادی رہنما اجلاس شروع ہوگیا ہے جس کا مقصد ایک زیادہ باہم مربوط، اختراعی اور جامع ایپیک خطے کی تعمیر ہے۔

اجلاس سان فرانسسکو کے مرکز میں واقع موسکون سینٹر میں امریکی صدر جو بائیڈن کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

جو بائیڈن نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہماری دنیا ایک ایسے موڑ پر ہے جہاں ہم جو فیصلے کرتے ہیں وہ نہ صرف ہمارے چند ممالک بلکہ دنیا کی سمت کا تعین کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہرمعیشت اس بارے میں سوچتی ہے  کہ اگر ہم نے اقدامات نہ اٹھائے تو کیا ہو گا۔

ہم عالمی مشنز کے سب سے بڑے حصے کے ذمہ دار ہیں۔ ہمیں اس کے حل کا بوجھ بھی اٹھانا ہوگا، ہمارے پاس راستہ تبدیل کرنے کا وقت بھی موجود ہے۔

جمعرات اور جمعہ کو منعقدہ رہنما اجلاس میں ایپیک کے 21 رکن ممالک کے سیاسی اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔

یہ اجلاس 11 سے 17 نومبر تک سان فرانسسکو میں منعقدہ ایپیک لیڈرزویک کا نمایاں سیشن ہے جس کا موضوع "سب کے لئے لچکدار اور پائیدار مستقبل کی تخلیق" ہے۔