• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روسی فوج نے بیلگوروڈ پر فضائی اہداف کو تباہ کر دیاتازترین

May 23, 2024

ماسکو  (شِنہوا) روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کی سرحد سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں واقع شہر بیلگوروڈ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں کئی فضائی اہداف کو مار گرایا۔

یہ بات علاقائی گورنر نے  اپنے ٹیلیگرام چینل پر بتائی۔

گورنر نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بیلگوروڈ میں  پراجیکٹائلز سے براہ راست نشانہ بننے سے شہر میں بچوں کے دو کیمپوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 50 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی خشک گھاس کو آگ لگ گئی۔

دریں اثنا  تیف رووو  گاؤں میں یوکرین کے فضائی حملے کی پسپائی کے بعد  تین نجی رہائشی املاک  کی  کھڑکیوں،  چھتوں ۔ دو پرائیویٹ رہائشی املاک کے گیراج کی چھتوں     اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔

ایک بستی میں نجی رہائش گاہ کی چھت گر گئی جبکہ  گورنر نے کہا کہ اس حوالے  سے معلومات واضح کی جا رہی ہیں۔