• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی سوڈان کی نصف سے زیادہ آبادی بھوک کا شکارہے:اقوام متحدہتازترین

December 12, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ جنوبی سوڈان کی نصف سے زیادہ آبادی بھوک کا شکارہے۔

 اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق16 لاکھ  بچوں کو جون 2024 تک شدید غذائی قلت کا سامناہوگا۔

 رابطہ دفترنے مزید کہا گیا کہ جنوبی سوڈان میں 74 لاکھ  لوگوں کی مدد کے لیے  رواں سال کی گئی امدادی اپیل کا صرف نصف فنڈ فراہم کیا گیا ، جس میں تقریباً 1 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں، امدادی کٹوتیوں کی وجہ سے امدادی راشن کو آدھا اور امداد کم کرنے پر مجبور ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے قحط کی روک تھام اور رسپانس کوآرڈینیٹر رینا گیلانی اور جنوبی سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کی قائم مقام کوآرڈینیٹر مارٹی ہیلین ورنی نے  ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ دنیا جنوبی سوڈان میں غذائی عدم تحفظ اور غذائی قلت کی انتہائی صورتحال پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔