الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 91میں انتخابی عمل میں تعطل کے معاملے پر مذکورہ حلقے کے لیے نظر ثانی پروگرام جاری کر دیا،الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ خیبر پختون خوا کے حلقے پی کے 91میں کاغذات کی جانچ پڑتال 5جنوری تک ہو گی، امیدوار اپیلیں 9جنوری تک دائر کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے نظرِ ثانی پروگرام میں قرار دیا کہ ٹریبونل کیسز پر فیصلہ 16جنوری تک کریں گے ، جبکہ اس حلقے کے امیدوار 18جنوری تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 18جنوری کو لگے گی،الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ پی کے 91میں انتخابی نشان 19جنوری کو دیے جائیں گے، جبکہ پولنگ 8فروری کو ہی ہو گی،الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باعث پی کے 91میں انتخابی عمل تعطل کا شکار ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی