• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی غزہ پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 40 فلسطینی جاں بحقتازترین

January 22, 2024

غزہ(شِنہوا) جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس پرپیر کو اسرائیلی بمباری سے کم سے کم 40 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی عسکریت پسندوں اور اسرائیلی فوج میں شدید لڑائی کے دوران شہر کے مغربی علاقوں پراسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ خانے سے شدید بمباری کی گئی، ان علاقوں میں ہزاروں بے گھر فلسطینی قیام پذیرہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 25ہزار295 ہو گئی ہے۔ وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 190 فلسطینی جاں بحق  اور 340 زخمی ہوئے۔