• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپانی استغاثہ نے سابق وزیراعظم شنزو ایبے کے قاتل پر فرد جرم عائد کر دیتازترین

January 13, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)جاپانی استغاثہ نے سابق وزیراعظم شنزوایبے کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص پر جمعہ کے روز فرد جرم عائد کر دی ہے۔

مقامی اخبار یومیوری شمبن کی خبر کے مطابق دفتر برائے ضلعی پبلک پراسکیوٹر نارا نے حملہ آور 42 سالہ ٹیٹسویا یاماگامی پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پر جاپان کے گن کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

یہ رسمی الزامات ٹیٹسویا یاماگامی کے 6 ماہ کی طویل نفسیاتی آزمائش سے گزرنے کے بعد سامنے آئے ہیں تاکہ یہ پتا لگایا جا سکے کہ آیا وہ اپنے اعمال کا مجرمانہ طور پر ذمہ دار ٹھہرائے جانے کیلئے ذہنی طور پر تندرست ہے یا نہیں ۔

ٹیٹسویا یاماگامی کو گزشتہ سال 8 جولائی کو ایوان بالا کے انتخابات سے صرف 2 دن قبل مغربی صوبے نارا میں مبینہ طور پر دیسی ساختہ بندوق سے 67 سالہ سابق وزیراعظم شنزوایبے کو تقریر کرتے ہوئے قریب سے 2 گولیاں مارنے کے بعد موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا ۔