• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تیونس میں چینی سفیرکادو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زورتازترین

January 21, 2023

تیونس (شِنہوا) تیونس میں چین کے سفیر وان لی نے کہا ہے کہ  چین اور تیونس کو دوطرفہ تعاون کے امکانات مزید تلاش کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دینا چاہئے۔وان نے نئے چینی سال کے استقبال کے لیے ہونے والی تقریب میں شریک چینی امداد سے چلنے والے اداروں ، چینی طبی ٹیم اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے نمائندوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چینی سفیرنے کہا کہ 2022 چین اور تیونس کے تعلقات کے لیے اہمیت کا سال تھا، کیونکہ دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت نے پہلی بار چین-عرب ریاستوں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں اہم اتفاق رائے حاصل اورمفید نتائج برآمد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین اور تیونس کو فعال طور پر اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔