• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم دنیا کے لیے مزید مثبت توانائی اور استحکام کا سبب ہوگا:چینی نائب وزیر خارجہتازترین

October 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاو شو نے کہا ہے کہ  تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون (بی آر ایف) دنیا بھرکے ممالک کی یکجہتی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کا پیغام ہوگا جو دنیا میں مثبت توانائی اور استحکام کا اضافہ کرے گا۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، نائب وزیر خارجہ ما ژاو شو نے تیسرے بی آر ایف کی تیاریوں، اہم ایونٹس اورمتوقع نتایج کے بارے میں بتایا، جو 17 سے 18 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ ما نے کہا کہ تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون اس سال چین کی طرف سے منعقد کی جانے والی سب سے اہم سفارتی تقریب اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی 10ویں سالگرہ کا سب سے اہم جشن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیسرے بی آر ایف کی افتتاحی تقریب کے علاوہ، کنیکٹیویٹی، گرین ڈویلپمنٹ اور ڈیجیٹل اکانومی پر تفصیلی بات چیت کے لیے ایک ساتھ تین اعلیٰ سطحی فورمز اور تجارتی رابطوں،عوامی تعلقات، تھنک ٹینک تبادلوں، کلین سلک روڈ، ذیلی قومی تعاون اور سمندری تعاون کے تحت متوازی طور پر چھ موضوعاتی فورمز کا انعقاد کیا جائے گا۔ بی آر ایف کے دوران ایک سی ای او کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔