• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

توانائی بحران صاف توانائی کی طرف منتقلی کا ایک موقع ہے:ورلڈ اکنامک فورمتازترین

January 21, 2023

ڈیووس، سوئٹزرلینڈ(شِنہوا) ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس 2023 کے شرکاء نے توانائی کے عالمی بحران کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے بحران کو صاف توانائی کی طرف منتقلی کو تیز کرنے کا ایک موقع قراردیا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی میں یورپی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ایڈم ٹوز نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ صاف اور ماحول دوست توانائی کی طرف منتقلی سے ممالک اور خطوں کے درمیان مزید روابط پیدا ہوں گے،  جسے انہوں نے مستقبل میں "عالمگیریت کی نئی کاک ٹیل"قراردیا ۔ ڈی-گلوبلائزیشن یا ری گلوبلائزیشن" کے عنوان سے ہونے والے ایک سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی منتقلی کا اثر ایک دوسرے پر نیا انحصارپیدا کرنے کے لیے ضروری ہے، جو کافی دلیرانہ اور یقینی طور پر یورپی اور شمالی امریکی بلاک کی حدود سے باہر تک پہنچے گا۔

سالانہ اجلاس سے چند دن قبل "انرجی ٹرانزیشن کا تحفظ" کے عنوان سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں، ورلڈ اکنامک فورم نے کہا تھا کہ توانائی کا بحران ممالک کو انرجی سیکورٹی کے حوالے سے ترقی پذیر ٹیکنالوجیز اور بدلتے ہوئے فیول لینڈ اسکیپ کی روشنی میں اپنی اپروچ کو نئی شکل دینے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔