• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترک انٹیلی جنس نے شام میں کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کی سینئررکن کو ہلاک کردیاتازترین

September 07, 2023

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کی  قومی انٹیلی جنس ادارے (ایم آئی ٹی ) نے شمالی شام میں کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائے پی جی) کی ایک سینئر رکن کو ہلاک کر دیا۔

ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے جمعرات کوگمنام سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وائے پی جی کی زلفییہ بنبیر نامی رکن گروپ کے مالی اخراجات  کی ذمہ دار وائے پی جی کے لیے  امور خزانہ کی ذمہ داری نبھانے کاکام کر رہی تھی۔

اس کا سراغ شام میں ایم آئی ٹی کے کارندوں کے ذریعہ لگاکر اسے شمال مشرقی شام کی الحسکہ گورنریٹ کے ایک قصبے رمیلان میں ماراگیا۔