• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ کے الیکشن بورڈ نے باضابطہ طور پر ایردوان کی جیت کا اعلان کر دیاتازترین

June 01, 2023

انقرہ(شِنہوا) ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل نے جمعرات کو باضابطہ طور پر رجب طیب ایردوان کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 52.18 فیصد ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار دیا۔

انتخابی ادارے کے سربراہ احمد ینر نے صحافیوں کو بتایا کہ 28 مئی کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کل 5 کروڑ 20 لاکھ 93 ہزار375 ووٹرز نے ترکیہ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور ووٹنگ کی شرح 85.72 فیصد رہی۔

ایردوان کو رن آف انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب کیا گیا جہاں انہوں نے ترک اپوزیشن بلاک کی درمیانے بائیں بازوکی ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی ) کے 74 سالہ صدارتی امیدوارکمال کلیک دار اوغلو کا مقابلہ کیا۔

احمد ینر نے کہا کہ کلیک دار اوگلو کو 47.82 فیصد ووٹ ملے۔  

 14 مئی کے انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ ہونے کے بعد صدارتی رن آف کا انعقاد ہوا۔

ایردوان ہفتے کو پارلیمنٹ میں حلف اٹھائیں گے اور پھر اپنی نئی کابینہ کا اعلان کریں گے جبکہ ارکان پارلیمنٹ جمعہ کو حلف اٹھائیں گے۔