• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی مالدیپ کو ترقی کا انتہائی ناگزیر موقع فراہم کررہا ہے:نو منتخب صدرتازترین

October 18, 2023

مالے(شِنہوا) مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو نے کہاہےکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) مالدیپ کو ترقی کا ایک انتہائی ناگزیر موقع فراہم کررہا ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں مالدیپ کے صدر نے کہا کہ انہیں بی آر آئی  سے بہت زیادہ توقعات ہیں،یہ مالدیپ کے ساتھ ساتھ دیگر تمام شریک ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالدیپ نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بہت سے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا ہے، اس بات پر پختہ یقین ہے کہ مالدیپ کے ساتھ چین کے اچھے تعلقات ان تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

بیجنگ میں جاری بیلٹ اینڈ روڈ فورم  (بی آر ایف) کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ بی آرآئی میں شامل تمام ممالک کے لیے خاص طور پر مالدیپ کے لیے بہت اہم ہے۔

ایسے وقت میں جب مالدیپ کی حکومت ایک عبوری دور میں ہے، معیزو نے کہا کہ وہ تیسرے بی آر ایف  کے لیے اپنی جانب سے خصوصی ایلچی بھیج رہے ہیں۔

معیزو نے چائنہ مالدیپ فرینڈشپ برج کو اپنے ملک میں اب تک کا سب سے مشہور اور تبدیلی کا منصوبہ قرار دیا۔