بیجنگ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے کہا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) نے ترقی پذیر ممالک میں ترقی کو فروغ دیا ہے۔
بدھ کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی بیجنگ میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوکوویدودونے چینی حکومت اور صدر شی جن پھنگ کا بی آر آئی کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کے لیے تعاون پر شکریہ اداکرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بی آر آئی کی ہم آہنگی ہمیشہ مضبوط ہو گی۔
انڈونیشیا کے صدر نے تمام شراکت دار ممالک سے اجتماعی طور پر بی آر آئی کو مضبوط اور زیادہ مؤثر بنانے پر زور دیا۔
اپنی تقریر کے دوران ویدودو نے انڈونیشیا کے نئے شروع ہونے والے اور چلائے جانے والے جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ بی آر آئی کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا انڈونیشیا نے توانائی کی منتقلی اور نچلی سطح کی صنعتوں کے ساتھ مل کر اپنے نئے دارالحکومت کی ترقی کے منصوبے کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی وضح کی ہے۔
ویدودونے مزید کہا کہ بی آر آئی منصوبوں کی پائیداری کو طویل مدتی مقاصد کے لیے بنایا جانا چاہیے اوران کے ذریعے شراکت دار ممالک کی اقتصادی بنیاد کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔
ویدودونے شریک ممالک کو معاشی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر مسلسل آگے بڑھنے کی تجویز دی۔