• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے موثر پلیٹ فارم کا کام کررہاہے:بین الاقوامی حکام اورسرمایہ کاروں کا اظہار خیالتازترین

October 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا)بین الاقوامی حکام اور سرمایہ کاروں نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے موقع پر کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) رکن ممالک کے لیے ایک بہتر دنیا کی تشکیل کی جانب مل کر کام کرنے کا موثر پلیٹ فارم ہے۔

 سربیا کی حکومت کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل دانیجیل نکولک نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 10 سالوں میں اس سے پہلے کے تیس سالوں کے مقابلے میں زیادہ ترقی کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سربیا کو بی آر آئی میں شامل ہونے کے بڑے فوائد نظر آئے ہیں ۔ گزشتہ دہائی کے دوران، سربیا نے اپنی پوری  تاریخ کے مقابلے میں زیادہ شاہراہیں تعمیر کی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں واقعی فخر ہے کہ ہم بی آر آئی کے مضبوط ترین ارکان میں سے ایک ہیں۔

چین اور سربیا نے ہنگری-سربیا ریلوے اور زیمون بورکا پل سمیت تعاون کے اہم منصوبوں میں پیش رفت کی ہے۔ بنیادی ڈھانچے نے نہ صرف مسافروں کے روزمرہ کے تجربات میں نمایاں بہتری لائی بلکہ ملک کی معیشت میں نئی جان بھی ڈالی ہے۔

سیڈرس گروپ کے بورڈ کی چیئرمین اور رکن رانی جارکاس نے کہا کہ بی آر آئی انتہائی حقیقی ہے، یہ تاریخ کی علامت ہے۔ لوگ تین ہزار سال سے زیادہ عرصے سے شاہراہ ریشم کے ذریعے تجارت اور رابطے کر رہے ہیں۔

انہوں نے بی آر آئی کے مثبت پہلووں پر زور دیتے ہوئے کچھ مغربی میڈیا کی طرف سے پیش کردہ نام نہاد "قرض کے جال" کے دعوے کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بہت سے ممالک کا سفر کیا اور دیکھا ہے کہ کس طرح چینی کمپنیوں نے پل، بندرگاہیں وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی۔ ان سب نے لوگوں کو بہتر زندگی سے لطف اندوز ہونے کے قابل بنایا ہے۔ یوگنڈا میں روفنگس گروپ کے سی ای او شیخ عارف نے کہا کہ بی آر آئی ان کے ملک کو پڑوسی ممالک اور دنیا بھر میں مصنوعات برآمد کرنے کا ایک بہتر موقع فراہم کرتا ہے۔