• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بینک آف چائنہ نے پاپوا نیو گنی میں نمائندہ دفتر قائم کر لیاتازترین

June 02, 2023

سڈنی (شِنہوا) بینک آف چائنہ (بی او سی) نے جنوبی بحر الکاہل کے جزیرہ نما ملک پاپوانیو گنی (پی این جی) میں نمائندہ دفتر قائم کیا ہے۔

بینک کے مطابق دنیا کے تیسرے سب سے بڑے جزیرہ نما ملک میں واقع اس کے دفتر میں جمعرات سے کام شروع ہوا۔

بینک نے کہا کہ اس کا دفتر جزیرہ نما ملک میں چینی تجارتی بینکس کی طرف سے قائم کیا گیا پہلا مقامی دفتر ہے۔

پی این جی کے وزیر اعظم جیمز مارپے نے بینک آف چائنہ کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاپوا نیو گنی اپنی مارکیٹ میں چینی بینک کے ان پٹ اور اس کے آنے کا منتظر ہے جو ایک اہم شراکت ہے۔ ملک آگے بڑھ رہا ہے اور چین کے ساتھ اس کی تجارت کا حجم زیادہ  ہو رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک امید کرتا ہے کہ بینک آف چائنہ دونوں ممالک کے عوام اور کاروباری اداروں کے درمیان لین دین میں سہولت فراہم کرے گا اور کاروباری شراکت داری مستقبل میں بھی برقرار رہے گی۔

بینک آف چائنہ کے چیئرمین گی ہائی جیاؤ نے کہا کہ بینک گلوبلائزیشن میں اپنے فوائد سے مستفیدہونا جاری رکھے گا اور جنوبی بحرالکاہل کے خطے میں ایک مشترکہ سروس نیٹ ورک کی تعمیر کو مضبوط بنائے گا۔

پی این جی کے مقامی اخبار پوسٹ کورئیر کے مطابق بینک آف چائنہ کا نمائندہ دفتر پی این جی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں واقع ہے اور توقع ہے کہ

 آ ئندہ برسوں میں بینک کی سروس میں  کوکوپو سمیت دیگر شہروں تک توسیع ہو گی۔