بیجنگ(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک (بی آر ایس این) کا مکمل اجلاس بیجنگ میں گزشتہ روز منعقد ہوا۔
اجلاس میں 300 سے زائد سابق سیاسی رہنماؤں، تھنک ٹینکس کے نمائندوں اور 40 سے زائد ممالک اور خطوں کے نامور سکالرز نے شرکت کی۔
میٹنگ کے شرکاء نے کہا کہ تھنک ٹینکس کو بیلٹ اینڈ روڈ کو ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر تیار کرنا چاہیے جو حقیقی کثیرالجہتی کی عملی مثال پیش کرے، تاکہ انسانیت کی ترقی کے لیے ایک مضبوط تحریک فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکمت سےکام لینے کےعزم کا بھی اظہارکیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے سرکردہ عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کے تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ اور دیگر 15 تھنک ٹینک کے تعاون سے شروع کردہ بی آر ایس این کا اپریل 2019 میں افتتاح کیا گیا تھا۔