• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی وزارت دفاع نے فوجی خریداری کیلئے 52 کروڑ 37 لاکھ امریکی ڈالر کی منظوری دیدیتازترین

January 11, 2023

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی وزارت دفاع نے ملک کی جنگی تیاریوں اور صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی خاطر فوج کیلئے 52 کروڑ 37 لاکھ امریکی ڈالر کی تجاویز کو منظور کر لیا ہے۔

حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ خریداری کی تجاویز کی منظوری گزشتہ روز ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کے اجلاس کے دوران کے دوران دی گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ منظور ہونیوالے 52 کروڑ 37 لاکھ امریکی ڈالر میں بھارتی بحریہ کیلئے ایک اور بھارتی فوج کیلئے 2 تجاویز شامل ہیں۔