• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی شہر حیدرآباد میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئیتازترین

November 13, 2023

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

شہر کی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے پیر کو فون پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی جو جلد ہی بالائی منزلوں تک پھیل گئی۔

بالائی منزلوں پر بچوں اور خواتین سمیت 20 کے قریب افراد پھنس گئے تھے جن میں سے 11 کو بے ہوشی کی حالت میں بچا لیا گیا۔ جب کہ چھ  موقع پر دم توڑ گئے ،جھلسنے سے زخمی تین افراد  سرکاری ہسپتال میں دوران علاج چل بسے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کی مرمت کے دوران لگنے والی آگ گراؤنڈ فلور پر واقع  کیمیکل اسٹور تک پہنچی آتش گیر کیمیکل سے آگ تیز رفتاری سے عمارت کے دیگر حصوں تک پھیل گئی تھی۔