نئی دہلی(شِنہوا) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیپ فیک ویڈیوز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اس وقت نظام کو درپیش سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دیاہے۔
مودی نے یہ بیان سوشل میڈیا پر بھارتی فلمی اداکاراؤں کی ڈیپ فیک ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے چند دن بعد دیا ہے ،فلمی اداکاراؤں کی ویڈیوز نے ملک میں غم و غصے کی لہر پیدا کردی ہے۔ نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مودی نے ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے غلط استعمال کی مذمت کی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اے آئی کے دور میں، یہ ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کو ذمہ داری سے استعمال کیا جائے۔