• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بچوں میں 2030 تک ایڈز کے خاتمے کے لیے نئے عالمی اتحادکا اعلانتازترین

August 03, 2022

مونٹریال، کینیڈا(شِنہوا)دنیا بھر میں بچوں میں 2030 تک ایڈز کے خاتمے کے لیے ایک نئے عالمی اتحادکا اعلان کیا گیا ہے۔اس بات کااعلان کینیڈا کے شہرمونٹریال میں 24ویں بین الاقوامی ایڈزکانفرنس میں کیا گیا،جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ رواں دہائی کے آخر تک ایچ آئی وی سے متاثرہ کوئی بچہ علاج سے محروم نہ رہے اورنوزائیدہ بچوں میں ایچ آئی وی انفیکشن کو روکا جاسکے۔ اس اتحاد میں ایچ آئی وی/ایڈزپراقوام متحدہ کا مشترکہ پروگرام(یو این ایڈز)،اقوام متحدہ کے بچوں کا فنڈ(یونیسف)،عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)سول سوسائٹی گروپس، حکومتیں اور بین الاقوامی شراکت دارشامل ہیں۔پہلے مرحلے میں بارہ ممالک اس اتحاد میں شامل ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسئس نے کہا کہ کوئی بچہ ایچ آئی وی کے ساتھ پیدا یا بڑا نہیں ہونا چاہئے، اورایچ آئی وی سے متاثرہ کسی بچے کو علاج سے محروم نہیں رہناچاہئے۔ بچوں میں ایڈز کے خاتمے کے لیے عالمی اتحاد بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے متحد ہونے، ان سے بات چیت کرنے اور مقصد کے ساتھ کام کرنے اور تمام ماں، بچوں اور نوعمروں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ہمارے عزم کی تجدید کا ایک موقع ہے۔یو این ایڈز کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ صرف 52 فیصد بچوں کو زندگی بچانے والے علاج میسر ہیں جو بالغ افراد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، دنیا بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 76 فیصد بالغ افراد کواینٹی ریٹرو وائرس میسر ہے۔