سنگا پور (شِنہوا) سنگا پور کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے وبائی امراض پر قابو پانے کی پالیسیوں میں
اصلاحات سے کھپت کو تحریک ملے گی اور طویل بنیادوں پر عالمی معاشی فروغ کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے لی کوان یو اسکول آف پبلک پالیسی میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر گو چھن یانگ نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کی لہروں کا سامنا کرتے ہوئے چین نے تمام ضروری اقدامات اٹھائے اور وائرس کے تیز پھیلاؤ پر قابو پایا۔
اس کے ذریعے لوگوں کی صحت کو یقینی بنایا گیا اور ملک کو عالمی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنایا گیا۔
گو نے کہا کہ وبائی مرض نے عالمی نمو کو متاثر کیا جبکہ چین نے دوسری بڑی عالمی معیشت ہونے کے ناطے بڑے پیمانے پر اپنی تجا رت کے ساتھ عالمی سپلائی چین میں استحکام کو برقرار رکھا۔
چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق چین کی اشیا کی غیر ملکی تجارت 2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران 8.6 فیصد اضافے کے ساتھ 383.4 کھرب یوآن (تقر یباً 56.5 کھرب امر یکی ڈالرز) ہو گئی۔
گو نے کہا کہ چین۔ یورپ مال بردار ٹرینوں اور نئی بین الاقوامی زمینی۔سمندری تجارتی راہداری نے متعدد ممالک میں انفراسٹرکچر میں را بطوں کو فروغ دیا۔
اس طرح کے منصوبوں نے وبائی مرض کے دوران لا جسٹکس میں خلل کے خطرے کو مئوثر طریقے سے روکا اور معاشی بحالی کی بنیاد رکھی۔