• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایچ کے ایس اے آر میں چینی کمشنر دفتر نے یورپی یونین کی رپورٹ مسترد کردیتازترین

August 19, 2023

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے ہانگ کانگ کے بارے میں یورپی یونین (ای یو) کی رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت ،"ایک ملک، دو نظام" کی ساکھ کو نقصان اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون اور انسانی حقوق کی صورتحال اور قانون کی حکمرانی پرتنقید کی گئی۔

دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم یورپی یونین پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پابندی اور فوری طور پر ہانگ کانگ کے معاملات میں اپنی مداخلت بند کرے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے، چینی حکومت نے "ایک ملک، دو نظام" اور "ہانگ کانگ کے عوام کے ذریعے ہانگ کانگ کےنظم ونسق " کے اصولوں کو مکمل، دیانتداری اور غیرمتزلزل طریقے سے نافذ کیا ہے اور یہ کہ  اعلیٰ خود مختاری اور ہانگ کانگ میں "ایک ملک، دو نظام" کے کامیاب نفاذ کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔