سان فرانسسکو (شِنہوا) ایپیک وزارتی اجلاس 2023 ختم ہوگیا جس میں ارکان نے متفقہ اعلامیہ پر کام جاری رکھا ہے۔
امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی نے کہا کہ ایپیک ارکان تقریباً تمام پیراگراف پر متفق ہیں اور بیان کو حتمی شکل دینے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ 2 روزہ اجلاس میں مشترکہ طور پر صدارت کی تھی۔
تائی نے اختتامی اجلاس میں کہا کہ گزشتہ برس بنکاک میں اپنائے گئے نقطہ نگاہ کے تحت انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اے ایم ایم متن پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لئے اپنے عہدیداروں کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ رہنماؤں کے اتفاق رائے کے بعد اے ایم ایم اعلامیہ جاری کیا جاسکے۔
تائی نے مزید کہا کہ متفقہ پیراگراف ایک باہم مربوط، جامع، پائیدار اور لچکدار ایشیا بحرالکاہل مستقبل کی تعمیر بارے مشترکہ اہداف کے ایک مضبوط ایجنڈے پر ایپیک کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
امریکہ ،سان فرانسسکو میں ایپیک وزارتی اجلاس کے اختتامی اجلاس میں مندوبین شریک ہیں۔ (شِنہوا)
ایپیک ارکان کے رہنماؤں نے بدھ سے جمعہ تک سان فرانسسکو میں مختلف مکالموں اور سرگرمیوں میں شرکت کی۔
امریکہ نے بھی ایپیک کے میزبان سال کی ذمہ داریاں پیرو کوسونپنا شروع کردی ہیں۔
پیرو کے وزیر خارجہ ہاویر گونزالیز اولاچیا نے کہا کہ پیرو رواں سال کی تمام کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھے گا تاکہ خواتین، نوجوانوں ،چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لئے خصوصی اقدامات کے ساتھ زیادہ کمزور آبادی کو بااختیار بنایا جا سکے۔
گونزالیز اولاچیا نے کہاکہ ہم تجاویز کے فروغ پر غور کریں گے تاکہ انہیں اپنی عالمی معیشت میں پائیدار اور جامع طریقے سے شامل کرسکیں۔