سڈنی (شِنہوا)یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ (یو کیو) کی سربراہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آسٹریلوی بلیک سوان کی منفرد جینیات اس کو ایویئن فلو جیسی وائرل بیماریوں کا شکار بنا دیتی ہے۔
پیر کو جینوم بائیولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بلیک سوان کا پہلا جینوم تیار کیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ بلیک سوان میں کچھ ایسی مدافعتی جینز کی کمی ہے جو دیگر آبی پرندوں کو وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے، جس سے بائیو سیکیورٹی اور تحفظ سے متعلق آگاہی کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔
اس تحقیق کے شریک مصنف یونیورسٹی آف کوئنز لینڈکے سکول آف کیمسٹری اور مالیکیولر بائیو سائنسز کی کرسٹی شارٹ نے کہا کہ آسٹریلیا کے بلیک سوان کی جغرافیائی تنہائی سے عام طور پر اسے دنیا کے دوسرے حصوں میں پائے جانے والے وبائی وائرس کا محدود سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے اس کا مدافعتی تنوع کم ہے۔