• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایلون مسک کا ٹیسلا کی گیگا فیکٹری کا دورہ،چینی ٹیم کوحیرت انگیزکام پرمبارکباد دیتازترین

June 01, 2023

شنگھائی(شِنہوا) ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک نے چین میں اپنے دورے کے دوران جمعرات کو شنگھائی میں ٹیسلا کی گیگا فیکٹری کا دورہ کیا اور پلانٹ کی پیداواری کارکردگی اور معیار کی تعریف کی۔

مسک نے چینی ٹیم کو ان کے حیرت انگیز کام اور فرائض کی انجام دہی کے لیے مثبت انداز میں کوششیں کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی متاثر کن ہے کہ آپ کس طرح بہت ساری مشکلات اورچیلنجوں پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں۔

مسک نے مزید کہا کہ دنیا بھرکے مقابلے میں ہم چین میں جو کاریں تیار کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ موثر اور اعلیٰ معیار کی حامل ہیں۔

شنگھائی میں قائم گیگا فیکٹری کو دنیا بھر میں  ٹیسلا کی دیگر فیکٹریوں کے لیے ایک مثال  کے طور پر دیکھا جاتا تھا کیونکہ برلن اور ٹیکساس میں گزشتہ سال کھولی گئی گیگا فیکٹریاں بھی عالمی سطح پرشنگھائی میں قائم فیکٹری کی کارکردگی اور صنعتی حکمت عملی پر کاربند ہیں۔

ٹیسلا کے شنگھائی پلانٹ نے 2022 میں7 لاکھ 10 ہزار گاڑیاں  تیار کیں جو 2021 کی نسبت 48 فیصد زیادہ ہیں۔