• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایشیا پیسیفک میں اقتصادی انضمام کو بڑھایا جانا چاہیے:جاپانی محققتازترین

November 15, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) جاپانی محقق کییویوکی سیگوچی نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک اقتصادی انضمام کو فروغ دیا جانا  چاہیے، ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) عالمی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

جاپان کے کینن انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل اسٹڈیزکے ریسرچ ڈائریکٹر سیگوچی نےشِنہوا کو دئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایشیا پیسیفک، ایک اہم معاشی محرک کے طور پر عالمی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے جو عالمی اقتصادی ترقی کی قیادت کرتا رہے گا۔

سیگوچی نے بتایا کہ  طویل مدت میں، ایشیا عالمی اقتصادی ترقی کے لیے ایک مضبوط محرک رہے گا، اور ایشیا کی اقتصادی ترقی کا مرکز چین ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایشیا پیسیفک خطے میں اقتصادی بحالی کو سب سے بڑا فائدہ چین سے ملا ہے، جس نے خطے کی ترقی میں 60 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالا ہے۔

سیگوچی نے کہا کہ چین کا مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) ایشیا، افریقہ، یورپ، لاطینی امریکہ اور دیگر خطوں کو مشترکہ ترقی کے لیے ایک دوسرے سے منسلک کررہا ہے، اور یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے دنیا کو فائدہ ہے۔