تہران(شِنہوا)ایران نے منگل کو دارالحکومت تہران میں ایک تقریب میں مقامی طور پر تیار کیے گئے ہائپرسونک میزائل فتح (فاتح) کی نقاب کشائی کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق افتتاحی تقریب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے چیف کمانڈر حسین سلامی اورآئی آر جی سی کے ایرو سپیس ڈویژن کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے شرکت کی۔
ارنا کے مطابق میزائل اعلیٰ حکمت عملی کی صلاحیت کا حامل اور ٹھوس ایندھن کے پروپلشن سسٹم اور دوسرے مرحلے کے موبائل نوزل سے لیس ہے جو اسے 15 میک (5 ہزار 104 اعشاریہ تین پانچ میٹر فی سیکنڈ) کی رفتار سے 1 ہزار400کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ہدف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل میزائل سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے جو اسے ریڈار سسٹم سے بچنے کے قابل بناتا ہے۔