• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایتھوپیا میں مسلح افراد کے حملے میں چینی شہری ہلاکتازترین

January 31, 2023

ادیس ابابا(شِنہوا)ایتھوپیا کےعلاقے اورومیا میں ایک چینی شہری کونامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

ایتھوپیا میں چینی سفارت خانے نے منگل کو تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی شام کواس وقت پیش آیا جب ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 160 کلومیٹر دور اورومیا علاقے کے شمالی حصے میں واقع گیبرے گوراچا قصبے میں نو چینی شہریوں پر حملہ کیا گیا جن میں سے ایک گولی لگنے سےہلاک ہو گیا۔

ایتھوپیا میں بڑے پیمانے پر فوجی تنازعات رکنے کے باوجود ملک کے کچھ حصوں میں نسلی اور مذہبی تنازعات بدستور شدید ہیں۔ اورومیا اور دیگر خطوں کے درمیان سرحدی علاقوں میں خاص طور پر مسلح حملے، اغوا، ڈکیتی اور دیگر گھناونے جرائم اکثر رونما ہوتے رہے جن میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں اور سیکورٹی  خطرات  میں بے حد اضافہ ہوا۔

ایتھوپیا میں چینی سفارت خانے نے مشرقی افریقی ملک میں چینی شہریوں اور اداروں سے چوکس رہنے، لاپرواہی سے گریز کرنے، سیکیورٹی کے حوالے سے مضبوط آگاہی پیدا کرنے، زیادہ خطرے والے علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔