• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آئی او سی نے بیجنگ اولمپک میوزیم کو اولمپک میوزیم نیٹ ورک میں شامل کرلیاتازترین

January 21, 2023

جنیوا(شِنہوا) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے بیجنگ اولمپک میوزیم (بی جے او ایم) کو عالمی اولمپک میوزیم نیٹ ورک (او ایم این) کے نئے رکن کے طور پر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اولمپک سمر گیمز 2008 اور اولمپک سرمائی گیمز 2022 کی یادگار بیجنگ اولمپک میوزیم اولمپک میوزیم نیٹ ورک کا 33 واں رکن ہے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کہا کہ 34ہزار500 مربع میٹر پرملٹی میڈیا نمائش اور ڈسپلے کا حامل بیجنگ اولمپک میوزیم سیاحوں کو بیجنگ کی تاریخ، کھیلوں کی ثقافت اور اولمپک میراث سے روشناس کرائے گا۔