بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں اولڈ سمر پیلس، یا چینی زبان میں "یوآن منگ یوآن" اور چھنگ ڈے ماؤنٹین ریزورٹ پر مبنی ایک مشترکہ نمائش شروع ہوگئی۔
نمائش کے 4 حصے ہیں جس میں گرافک ڈسپلے بورڈز، چینی پینٹنگز اور فزیکل ماڈلز جیسے ذرائع ابلاغ کی مدد سے چھنگ عہد (1911-1644) کے شاہی فن تعمیر کو پیش کیا گیا ہے۔
ڈیجیٹل بحالی اور وی آر ٹیکنالوجی سے سیاح 2 شاہی باغات کی ثقافت اور فنکارانہ کامیابیوں سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔
چھنگ ڈے ماؤنٹین ریزورٹ بیجنگ سے تقریباً 230 کلومیٹر شمال میں واقع ہے جسے 1703 میں چھنگ عہد میں تعمیر کیا گیا تھا۔
موسم گرما کے دوران شہنشاہ یہاں رہتے اور سفارت کاروں و قبائلی رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے تھے۔
یوآن منگ یوآن کے انتظامی دفتر اور سینٹرل اکیڈمی آف فائن آرٹس کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ یہ نمائش 8 فروری تک جاری رہے گی۔