نڈونیشیا کے مشرقی صوبہ شمالی مالوکو کے پانیوں میں ایک مسافر بردار بحری جہاز ڈوبنے کے باعث 13 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ بحری جہاز میں 77 مسافر سوار تھے۔نیشنل سرچ و ریسکیو آفس کے ترجمان یوسف لطیف نے منگل کے روز بتایا کہ پیر کی شب ضلع ہالماہیرا سیلاتن (جنوبی ہالماہیرا) کے پانیوں میں سفر کے دوران "کے ایم چھایا عرافہ" نامی بحری جہاز خراب موسمی حالات کے باعث بڑی لہروں کی زد میں آ گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دفتر ، مقامی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی ، فوج اور پولیس کے اہلکار اور رضاکار تلاش اور بچا آپریشن میں مصروف ہیں اور اب تک 64 افراد کو بچایا جا چکا ہے۔انہوں نے فون کے ذریعے شِنہوا کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش و بچا کا کام ابھی تک جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ امدادی کارکن جائے حادثہ کے آس پاس اور ساحلوں سے ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔