• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انٹرنیٹ صارفین نے امریکی وزیرخزانہ کے چین سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز قرار دےد یاتازترین

April 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  انٹرنیٹ صارفین نے امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کے صاف توانائی کے شعبے میں گنجائش سے زیادہ  چینی ٹیکنالوجی کے الزام پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ییلن نے ریاست جارجیا میں ایک سولر پلانٹ کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ چین کی اضافی صلاحیت عالمی قیمتوں کو بگاڑ رہی ہے اور اس سے امریکی فرموں اور کارکنوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ کے اس بیان پر  نیوز ویب سائٹس کے کمنٹ سیکشن میں ہر طرف سے  تنقید کی جارہی ہے۔

انٹرنیٹ صارف جیسن نے یاہو نیوز پر لکھا کہ چین میں ماحول دوست توانائی  کی ٹیکنالوجی کی مزید ترقی کے بارے میں شکایت کرنا ایسا ہی ہے کہ ایک ویٹ لفٹر یہ شکایت کرنے کے لیے ٹریننگ روک دے کہ دوسرا ویٹ لفٹر اس سے بھاری وزن اٹھا رہا ہے۔ جیسن نے کہا کہ اس کے علاوہ اکثر یہ سنتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی قیامت کے دن کا منظر ہے جہاں ہمیں کرہ ارض کی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہے ایسے میں زیادہ ماحول دوست توانائی کا ہونا کیا ایک مسئلہ ہے؟