واشنگٹن (شِنہوا) امریکی اور برطانوی اتحادی افواج نے یمن میں حوثی ٹھکانوں پر مزید حملے کئے ہیں۔
امریکی میڈیا اداروں نے امریکی دفاعی حکام کے حوالے بتایا ہے کہ تازہ حملے 12 جنوری کے بعد سے حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کا 8 واں دور ہے۔
پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس میں سے کسی نے بھی سرکاری طور پر ان حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اس سے قبل سی این این نے اطلاع دی تھی امریکہ نے ان حملوں کو "آپریشن پوسیڈن آرچر" کا نام دیا ہے۔ یہ زیادہ منظم اور طویل عرصے تک جاری رہ سکتے ہیں۔
امریکی صدرجو بائیڈن نے برطانوی وزیراعظم رشی شونک کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی تھی۔
وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی اور بحری جہازوں پر حوثی حملوں پر گفت و شنید کی۔
بیان کے مطابق انہوں نے جہاز رانی کی آزادی، عالمی تجارت،غیر قانونی اور غیر منصفانہ حملوں سے بحری جہازوں کے دفاع کا عزم دہرایا۔