• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی انتخابی نااہلی کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہتازترین

January 06, 2024

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو کولوراڈو کے پرائمری انتخاب کے لیے نااہل قرار دینے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے صدارتی انتخابات سے قبل ایک تاریخی مقدمہ کی سماعت ہوگی۔

امریکی سپریم کورٹ نے یہ  فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے کولوراڈو کی عدالت کے حالیہ فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواست کے دو دن بعد سنایا ہے۔

کولوراڈو کی عدالت نے ٹرمپ کوریاست کے 2024 کے صدارتی پرائمری بیلٹ میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔عدالت نے کہا تھا کہ "بغاوت" میں ملوث لوگوں کوامریکی آئین انتخابات میں شرکت سے روکتا ہے۔