• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ریاست الینوائے میں 8 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد مشتبہ شخص ٹیکساس میں ہلاکتازترین

January 23, 2024

شکاگو(شنہوا) امریکی ریاست الینوائے کے ایک شہر میں تین مقامات پر آٹھ افراد کو قتل کرنے والے مشتبہ شخص نے ٹیکساس کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ تصادم کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

خبر رساں ایجنسی اے پی نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ہلاک ہونے والے افراد پیر کی سہ پہر شکاگو سے تقریباً 56 کلومیٹر جنوب مغرب میں جولیٹ میں مردہ پائے گئے۔

جولیٹ کے پولیس چیف بل ایونز نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت رومیو نانس نامی 23سالہ شخص کے طور پر کی گئی جو ریاست الینوائے کی لائسنس یافتہ پلیٹ کی سرخ ٹویوٹا کیمری پر سوار تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کو اس سے پہلے 2023 میں ہتھیار کے ایک کیس  میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتاری کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ نینس کے درج کردہ گھر کا پتہ امقتولین کےگھروں کے قریب تھا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق نینس 2023  فائرنگ کیس کے سلسلے میں بانڈ پر باہر تھا اور مقدمے کی سماعت کا تاحال انتظار ہے۔