لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ میں جو بائیڈن کی زیرقیادت حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 مئی کوکوویڈ-19پبلک ہیلتھ ایمرجنسی (پی ایچ ای) کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کوویڈ-19 قومی ایمرجنسی اورپی ایچ ای کا اعلان ٹرمپ حکومت نے 2020 میں کیا تھاجن کی میعاد بالترتیب یکم مارچ اور 11 اپریل کو ختم ہونے والی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق بائیڈن حکومت کا منصوبہ ہے کہ ہنگامی اقدامات کو 11 مئی تک بڑھایا جائے اور پھر اس تاریخ کو دونوں ہنگامی حالات کو ختم کیا جائے۔
یہ بیان امریکی ایوان کے دو بلوں کی مخالفت میں آیا جس کے تحت ہنگامی اقدامات جلد ختم ہونے تھے۔