• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کے ساتھ یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں کے مطابق کام کرنے کےخواہاں ہیں،چینتازترین

April 23, 2024

واشنگٹن(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں تھوسیڈائڈز ٹریپ(ابھرتی ہوئی طاقت کاپہلے سے موجود طاقت کے لیے خطرے کا احساس)کو ناگزیر نہیں سمجھتا،اس کی بجائے واشنگٹن کو بیجنگ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہارامریکہ میں چین کے سفیرشیی فینگ نے  ہارورڈ کینیڈی اسکول کے بانی ڈین گراہم ایلیسن کے ساتھ ایک مباحثے میں کیا۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں چینی سفیرنے کہا کہ اب جب کہ ہم سب 'تھوسیڈائڈز ٹریپ' کو سنگین خطرہ سمجھتے ہیں،توپھر ہمیں اس میں کیوں کودنا چاہیے؟انہوں نے کہا کہ چین نے شروع سے ہی تھوسیڈائڈز ٹریپ کوکوئی اہمیت نہیں دی۔

فینگ نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اوریکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں کے مطابق کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین-امریکہ  تعلقات کی مضبوط، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔