• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کی یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی مخالفتتازترین

May 23, 2024

واشنگٹن (شِنہوا)  امریکی حکومت نے   ناروے، آئرلینڈ اورسپین کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کو  یکطرفہ تسلیم  کے ذریعے حاصل نہیں کیا جانا چاہیے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے  کہا ہے کہ  امریکی صدر دو ریاستی حل کے پرزور حامی ہیں  وہ اپنے پورے  دور میں اس کی حمایت کرتے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام یکطرفہ طور پر نہیں بلکہ فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے ۔

بدھ کو الگ الگ اعلانات میں  ناروے، آئرلینڈ اور  سپین کی حکومتوں نے کہا تھا کہ وہ ریاست فلسطین کو تسلیم کریں گے ۔ اس اقدام کا فلسطینی ایوان صدر نے خیرمقدم کیا  تاہم اسرائیل نے  ردعمل میں تینوں ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔