• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کے صوبہ بلخ میں چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 18 زخمیتازترین

January 31, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے منگل کو بتایا کہ یہ واقعہ پیرکو پچھلے پہرضلع چارکینٹ کے پہاڑی کوریک گاؤں میں پیش آیاجس میں دو بچوں سمیت خاندان کے چار افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 18 زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

صوبائی حکومت کے ایک اہلکار احسان اللہ احسان کے مطابق اسی طرح کے ایک اور واقعے میں اتوار کو مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع شیگل میں شدید برف باری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق اور متاثرین کے والدین سمیت چھ  زخمی ہو گئےتھے۔

جنگ زدہ افغانستان کے دیہی علاقوں میں لوگ زیادہ تر کچے مکانوں میں رہ رہے ہیں جو برف باری، شدید بارشوں اور قدرتی آفات کا عمومی طور پر خطرے سے دوچار ہیں۔