• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں مسلح افراد نے عالم دین کو قتل کر دیاتازترین

August 19, 2023

محمودِ راقی، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ کاپیسا کی ایک مقامی مسجد کے پیش امام عالم دین کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کر دیا۔

ہفتہ کو صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے جمعہ کی صبح ضلع ہیسہ دو کوہستان کے علاقے خمروبہ سلفی میں نامعلوم مسلح افرادنے امام مسجد قاری غلام فاروق پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

افغان نگراں حکومت نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جنگ سے متاثرہ ملک میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔