• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، 14 افراد زخمی، متعدد مکانات تباہتازترین

July 22, 2022

افغانستان کے کچھ حصوں میں زلزلے کے باعث متعدد گھر تباہ اور کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ بلال حذیفہ نے منگل کے روز بتایا کہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ گزشتہ روزمقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ زلزلے سے متاثرہ اضلاع گیان اور برمل میں شدید جھٹکیمحسوس کیے گئے جس کے باعث 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی اہلکار کلیم گل نے شِنہوا کو بتایا کہ ہمسایہ صوبہ خوست کے ضلع سپیرا میں زلزلے کے باعث 2 افراد زخمی اور 18 مکان تباہ ہوئے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق پیر تک ضلع گیان میں تقریبا 30 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے بھی گیان کے علاقے میں بار بار زلزلوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے سے متعلق خبر دی ہے۔حکام نے بتایا کہ 22 جون کو مذکورہ اضلاع میں آنیوالے گزشتہ زلزلے میں کم از کم 1 ہزار افراد ہلاک اور1 ہزار 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔دریں اثنا کابل کے رہائشیوں کے مطابق پیر کو رات گئے کابل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔