• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں داعش کے عسکریت پسندوں سے جھڑپ ، 1اہلکار ہلاک ، 1دہشتگرد گرفتارتازترین

August 03, 2022

مزارشریف(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں افغان فورسز اور داعش کے عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ میں کم از کم ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور داعش کا ایک عسکریت پسند گرفتار کر لیا گیا ہے۔صوبائی پولیس دفتر کیترجمان محمد آصف وزیری نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ جھڑپ صوبائی دارالحکومت مزار شریف کے پولیس ضلع 4 میں پیرکے اختتام پر ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو پسپا کر دیا گیا ہے اور وہ علاقے سے فرار ہو گئے ہیں۔افغان سیکیورٹی فورسز نے چار دن قبل ہی ملک کے مشرقی صوبہ لغمان میں آئی ایس سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک گروہ پر بھی حملہ کیا تھا ، آئی ایس کو افغانستان میں داعش کہاجاتا ہے۔